4 اکتوبر 2026 - 10:17
انصاراللہ کی سعودی عرب کو وارننگ، کشیدگی بڑھی تو  ۲۰۳۰ میں  نقشہ بد دیں گے

یمن کی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ حملوں اور کشیدگی میں مسلسل اضافے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور اس سے سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبے ویژن 2030 کی شکل بھی بدل سکتی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کشیدگی میں مسلسل اضافے کے باعث یمنی فورسز کو مجبوراً سعودی عرب کے ویژن 2030 کے لیے ایک مختلف منظرنامہ ترتیب دینا پڑے گا۔

ویژن 2030 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا اقتصادی ترقیاتی منصوبہ ہے، جس کا مقصد 2030 تک سعودی معیشت میں تبدیلی اور تنوع لانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے گزشتہ چند روز کے دوران یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 60 فضائی اور میزائل حملے کیے گئے۔

سعودی حملوں کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے ایک خصوصی فوجی کارروائی کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha